'SAMAAJ KO BADAL DAALO' stage play by Equality Theater at University of Central Punjab (UCP) Johar Town, Lahore

June 16, 2015


برابری تھیٹر کے زیرِ اہتمام ڈرامہ” سماج کو بدل ڈالو“16جون 2015ءکو

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب(UCP) لاہور میں پیش کیاگیا۔ 

لاہور (پ۔ ر) معروف گلوکار جواد احمد کی تنظیم ” انٹرنیشنل یوتھ اینڈ ورکرز موومنٹ “کے زیرِ اہتمام قائم کیے گئے” برابری تھیٹر “ کا سٹیج ڈرامہ ” سماج کو بدل ڈالو“ 16جون بروزسہ پہر 3:00بجے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہورمیں پیش کیا گیا۔ ڈرامے کی تحریر وہدایتکاری کے فرائض راﺅ ریاض نے ادا کیے، آپریشنل مینجر(تھیٹر ) محمد احمد ، جبکہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آمنہ توحید ، پروڈکشن کنٹرولر اویس ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن میر ،پروڈکشن مینجرذیشان ریاض، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ایم۔ رزاق اور دیگر درج ذیل کاسٹ شامل ہیں۔ 

اویس ریاض، آصف منصور، رضوان چوہدری، معاذ شیخ، معظم بھٹی، قیوم ساغر، خرم سبحانی، امیرحمزہ، نبیل، محمد احمد، علی یامین، عثمان سلیم، ذیشا ن ریاض، سیف اللہ، انعم ظہیر، انمول آصف، علی سفیان۔

ڈرامے میں کسی بھی پروفیشنل اداکار یا اداکارہ کے بجائے © ©” برابری تھیٹر“ نے لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے طلباءو طالبات کو منتخب کر کے یہ ڈرامہ تیار کیاہے۔ اس ڈرامے کا مقصد جہاں پر سرمایہ دارروں کے ہاتھوں محنت کشوں کے استحصال اور ظلم و جبر پر روشنی ڈالنا تھا اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں ، کسانوں ، طالب علموں، نوجوانوں اور محروم ومحکوم طبقات کو طبقاتی بنیادوں پر قائم سرمایہ دارانہ ، جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور معاشی و سماجی برابری پر مبنی ایک غیر طبقاتی سماج کے قیام کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

”سماج کو بدل ڈالو“ بنیادی طورپر اس ملک میں بسنے والے 95فیصد سے بھی زائد مزدوروں ، کسانوں ، محنت کشوں، نوجوانوں ، خواتین، اور محروم و محکوم طبقات کی زندگیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ طبقاتی بنیادوں پر قائم سرمایہ دارانہ ، جاگیردارنہ نظام کس طرح منافع خوری کی ہوس میں محنت کشوں کا وحشیانہ استحصال کرتاہے، اس پر بھی ڈرامہ” سماج کو بدل ڈالو‘ ‘ میں بخوبی روشنی ڈالی گئی۔ 

 

” برابری تھیٹر“ دیگرکمرشل و سیمی کمرشل تھیٹر گروپوں سے یکسر مختلف اس لئے ہے کہ یہ تسلسل ہے کہ دنیا بھر میں مظلوموں ، محکوموں، محنت کشوں، مزدوروں ، کسانوں اور نوجوانوں کی اس جدوجہد کا جو ایک غیر طبقاتی سماج کی تعمیر کیلئے جاری و ساری ہے۔


 
     
Find Us on
Facebook
  Read Our
Blog
     
Read News
on Twitter
  Watch Us on
YouTube
   
 
  Home
Vision & Mission
Become A Member
Contact Us
International Youth Magazine
News
Events
Copyright 2012 Rise For Pakistan. All Rights Reserved.